نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی، سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا،کال سینٹر پر عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جا رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مالیاتی فراڈ میں 149 ملکی وغیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والوں میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم اور دھوکا دہی میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزمان پونزی اسکیم کے تحت لوگوں کوسرمایہ کاری کے عوض بہترین منافع کی پیشکش کرتے تھے۔