وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوالٹی آف ایجوکیشن کے لئے ٹیچر کی معیاری ٹریننگ اشد ضروری ہے۔پنجاب بھر میں سکولوں کے داخلی راستوں کو یکساں طور پر بہتر بنایا جائے سرکاری سکولوں کا معیار اچھے پرائیویٹ سکولوں سے بھی بہتر بنانے چاہتے ہیں۔
وزیر پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تفصیلی بریفننگ دی پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے شاندار نتائج طلبہ انرولمنٹ میں 99 فیصد اور ٹیچرز کی تعداد میں 114 فیصد اضافہ جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع کھل گئےپنجاب میں پہلی مرتبہ ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیار تعلیم کی بنیاد پر ”سکول آف منتھ“ایوارڈ کا فیصلہ پنجاب بھر میں بہترین کارکردگی پر ٹیچرآف دی منتھ ایوارڈ بھی ملے گا مریم نواز نے آن ویل مونٹیسری سکول پراجیکٹ کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ وین/ بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیاوزیراعلیٰ نے سکول بس سروس کے لئے جامع پلان طلب کر لیا پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کی سب سے بڑی کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم کر دیاسرکاری سکول آؤٹ سورس کرنے سے محض سولہ ماہ میں 13 لاکھ انرولمنٹ بڑھ چکی ہےمزید ساڑھے 10ہزار سکول ایک سال میں آؤٹ سورس ہونگے-پہلے مرحلے میں 57 ہزار سرکاری سکولوں کے لئے 40ہزار درخواستیں موصول آؤٹ سورس کردہ سکولوں میں 80 فیصد انفراسٹرکچر میں بہتری کا ہدف مکمل سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے سے طلبہ کی تعداد 4لاکھ 53ہزار سے بڑھ گئی آؤٹ سورس سکولوں میں ٹیچرز کی تعداد 8ہزار سے 17196ہوگئی آؤٹ سورس سکولوں میں 413 نئے کلاس روم، 5018 روم کی مرمت،2887 کمروں کی چھتوں کی مرمت آؤٹ سورس سرکاری سکولوں میں 254538 مربع میٹر چار دیواری بھی بن گئی پچاس سے زائد آؤٹ سورس سکول روایتی بجلی کی بجائے شمسی توانائی پر منتقل کردیا گیاآؤٹ سورس سکولوں میں 1643 واٹر ٹینک، 5830 واٹر کولر اور 9303 نئے بلیک بورڈنصب کردیئے گئے۔