ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی کے بعد برساتی نالوں کا بہاؤ معمول پر آرہا ہے۔
اپنے بیان میں پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان میں بارشوں کے باعث راجن پور کی رودکوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔گزشتہ رات راجن پور رود کوہیوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے چھاچھڑ سے 37200 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔پتوک رودکوہی سے 11309 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا زنگی رودکوہی سے 10739 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا سوری شمالی سے 8350 کیوسک درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔گزشتہ رات رود کوہیوں میں سیلابی ریلوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی ڈیرہ غازی خان راجنپور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں ۔ریلیف کمشنر پنجاب ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔شہریوں کو سیلابی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔