اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کاکہنا ہے کہ اگر پانامہ کیس کی روشنی میں فیصلہ کیا تو اپوزیشن کے چھبیس اراکین ڈی سیٹ ہوجائیں گے،اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان مفاہمتی سیاست کو فروغ دینے کےلیے تحریری یقین دہانی لوں گا، بیرون ملک واپسی پر فیصلہ کروں گا کہ حکومتی درخواستوں پر قانونی غوروخوض کروں گا، آج رات بیرون ملک جا رہا ہوں،
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان کاکہنا تھاکہ مجتبی شجاع الرحمن، احمد اقبال اور افتخار چھچھر کی اپوزیشن کے خلاف درخواستیں آئی ہیں اگر سپیکر نااہلی کا فیصلہ نہیں کرتا تو تیس دنوں بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا، ان کاکہناتھاکہ آرٹیکل تریسٹھ کو جب پڑھا تو کہاگیا نااہلیت کا سوال اٹھا رہے ہیں تو کیا نااہلیت بنتی ہے،سپریم کورٹ کے پاس کوئی اختیار نہیں تھاکہ سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلہ پر کوئی فیصلہ کریں، ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن بولے کہ انہیں موقع دیں تاکہ وکلاء سے تیاری کرکے آئیں یا بات چیت کے ذریعے معاملہ کو حل کریں،ان کاکہنا تھاکہ انتہائی بازاری جملے مریم نواز کی تقریر کے دوران بولے گئےجو ناقابل برداشت ہیں تاہم نعرے بازی ، گندی گالیاں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوگیا ہے، ان کاکہناتھاکہ اب آرٹیکل دو سو تئیس کی پابندی کروائوں گا اختلاف رائے سخت سے سخت کریں اگر مینڈیٹ پر اعتراض ہے تو بخیے اکھیڑ دیں،ان کاکہناتھاکہ خانہ کعبہ میں جاکر قسم کھا سکتا ہوں کہ احمد سعید کے خلاف ایک ووٹ بھی جعلی نہیں ہے اور احتجاج کو لڑائی یا جتھہ بند گروپ بناکر کتابیں وزیر خزانہ کو نہ ماریں،ان کاکہناتھاکہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی معاہدہ کو کاغذ پر لکھ کر لائیں گےفیصلہ ابھی نہیں کروں گا آئینی کتابیں کھول کر سوچ وچار کررہا ہوں، ایک سوال کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی کاکہنا تھاکہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کےسپیکر بابر صاحب نے مجھے اپوزیشن ارکان کی معطلی پر خط لکھا ہےوہ تو ایک سیاسی جماعت کے احتجاج میں آ گئے ہیں،ان کاکہنا تھاکہ کے پی اسمبلی کے سپیکر کو آصف سعید کھوسہ، شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الالحسن کے نوازشریف کے فیصلہ پر تریسٹھ ٹوکے پیراگراف کی تشریح بھیج رہا ہوں،ان کاکہنا تھاکہ کیا کسی کی ماں بہن بیٹی کو ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دینی چاہیئے حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے مجھے ہراسگی کی درخواست دی ہے وہ تو دلبرداشتہ ہوکر لندن جا رہی ہیں،