کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔
آج اسلام آباد، سندھ،پنجاب، خیبر پختونخوا، بلو چستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ پتوکی شہر اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ وقفے سے وقفے بارش جاری ہے۔
بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، اس کے علاوہ پاکپتن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔