وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔
راولپنڈی سمیت پنجاب کے شدید بارشوں، سیلاب اور طغیانی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں ‘رین ایمرجنسی’ نافذ کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 سمیت دیگر تمام ادارے عوام کو سیلابی صورتحال سے بچانے کےلئے پورے صوبے میں متحرک ہے کشتیوں کے ذریعے عوام کی مدد کا سلسلہ بھی جاری، پولیس کو گشت بڑھانے اور ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کا ہاتھ بٹانے کی ہدایت کی گئی ہے عوام کو تالابوں، نہروں، ندی نالوں سے دور رہنے، بارشی پانی میں نہ نہانے کی اپیل کی گئی ہےٹریفک پولیس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعلی پنجاب کی خستہ عمارتوں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہےہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے، فیلڈ ہسپتالوں سمیت تمام متعلقہ طبی مشینری کو شہریوں کی مدد کی ہدایت کی ہدایت کی ہے ۔مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام اداروں سے تعاون کریں، اعلانات اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔