15.3K
لاہور: پنجاب بھر میں گزشتہ روزبارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 43 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق گزشتہ روزپنجاب بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں اوردیواریں گرنےکے 130 واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ روز بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں 43 اموات ہوئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں 16، شیخوپورہ میں 5، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 4۔4، چکوال میں 2، فیصل آبادمیں 9، منڈی بہاء الدین، ننکانہ اور ساہیوال میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی۔