21.8K
فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سکیورٹی اداروں کو بوگس ڈیٹا فراہم کرنے والے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم تحسین اعوان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں، ملزم نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سکیورٹی اداروں کو بوگس ڈیٹا مہیا کیا، ملزم نے ریکارڈ میں جعلی کمپنیاں دکھائیں جن کا وجود ہی نہیں تھا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی رضوی مقدمے کے تفتیشی افسر مقرر کیے گئے ہیں، ملزم تحسین اعوان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 8 جولائی کو ملزم کی فیکٹری سے 80 پاکستانی اور 70 سے زائد غیر ملکی گرفتار کیےگئے تھے۔