وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی ڈی ایم اے کے ہیڈ کوارٹر آمد پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر مسلسل تین گھنٹے بریفنگ دی گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز کو مون سون کے لئے پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا گیا مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا فلڈ فور کاسٹ ڈویژن، انٹرنیشنل ویدر پورٹل، سیمو لیشن ماڈل، ارلی وارننگ سسٹم پر بریفنگ دی گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مرکزی کنٹرول روم کی ورکنگ کا مشاہدہ کیاوزیراعلیٰ مریم نواز نے کنٹرول روم میں کام کرنے والے مختلف محکموں کے نمائندوں سے بات چیت کی ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے دوران 1063 افراد کوفوری کارروائی کرکے بچالیا گیا۔جہلم اور چکوال میں برساتی پانی میں گھرے افراد کو 23منٹ میں ریسکیو کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آرمی ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا۔متاثرین کواوسطاً 15منٹ میں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ مون سون کے دوران پنجاب میں 108 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔دیواریں، چھتیں وغیرہ گرنے سے 80 لوگ جان سے گئے۔کرنٹ لگنے سے 10، آسمانی بجلی گرنے سے 5 لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نہروں وغیرہ میں بے احتیاطی سے نہانے پر 13 لوگ ڈوب گئے۔پنجاب میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے388 شہری زخمی جبکہ 8 لوگ کرنٹ لگنے سے متاثر ہوئے۔بارشوں کے دوران کوئی بھی فرد سرکاری اداروں کی غفلت یا کوتاہی سے جاں بحق نہیں ہوا۔ضلع راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں،گھر ے 6 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے ضلع راولپنڈی میں 450 افراد کو ریسکیو کیا۔ضلع چکوال میں 27 افراد کو ہیلی کاپٹر پر ریسکیو کیا گیا۔ضلع چکوال میں ریسکیو 1122 نے 182 لوگوں کی جان بچائی۔ضلع جہلم میں 160افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا۔ضلع جہلم میں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرکے 174 اور پاک آرمی نے 64 افراد کو ریسکیو کیا۔پنجاب میں بارشوں کا دوسرا بڑا سپیل 21جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے پنجاب کے 20اضلاع کے مختلف علاقوں میں ہر گھر سے رابطہ ممکن ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں، ڈیم اوربیراج پرواٹر لیول کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں جولائی،اگست اور ستمبر کے دوران عمومی طور پر 25فیصد اور 16ا ضلاع میں 40 سے 60فیصد تک زائد بارشوں کی توقع ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رود کوہی کی صورتحال نارمل ہے۔عوام کے برساتی پانی میں گھر جانے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر اور ڈپٹی کمشنرنے رات گئے خود جاکر امدادی کارروائیوں کی مانیٹرنگ کی۔برساتی ریلے سے بچاؤ کے لئے 200لائف جیکٹ، 100لائف رنگ اور 10بوٹس موجود ہیں۔ڈی سیلٹنگ کی وجہ سے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کا چند گھنٹوں میں نکاس ممکن ہوا۔پنجاب بھر میں محکمہ آبپاشی، واسا، میونسپل کمیٹی اور کارپوریشن نے 22522 کلومیٹر ندی نالوں کی ڈی سیلٹنگ کی۔پنجاب بھر میں دریائی اور سیلابی پانی کے راستے میں تجاوزات کو ختم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤسز سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 11463 لائف جیکٹ،3386 ٹینٹ،4450لائف رنگ اور 1761 بوٹس مہیا کر دی گئی ہیں۔مون سون کی آمد سے قبل پے در پے موک ایکسرسائز، ڈی واٹرننگ سیٹ اور دیگر آلات کو چیک کیا گیا۔ پنجاب بھر میں ہر حفاظتی بند کی مکمل طور پر انسپکشن کی گئی۔جہلم میں 18 ریلیف کیمپ قائم، خوراک کے پیکٹ اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے برساتی پانی میں گھرے افراد تک لائف جیکٹ پہنچانے کے لئے سپیشل ڈرون کا مشاہدہ بھی کیا مریم نواز نے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہاوزیراعلیٰ مریم نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دی مریم نواز نے ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں میں معاونت کرنے پر پاک آرمی کا بھی شکریہ ادا کیا،