25.9K
لاہور ہائیکورٹ آفس نے راحت نامی شخص کی ممکنہ پولیس مقابلے میں ہلاکت روکنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی-
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر راحت نامی شخص کی ممکنہ پولیس مقابلے میں ہلاکت روکنے کی درخواست پر 22 جولائی کو سماعت کریں گے،عدالت نے سی سی ڈی کی قانونی حیثیت کےحوالے سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر رکھا ہے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کےلئے طلب کر رکھا ہے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے،اعظم نامی شہری نے اپنے بیٹے راحت کو مقابلے میں مارنے سے روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیٹا متعدد جرائم میں جیل میں قید ہے،عدالت پولیس مقابلے میں مارنے سے روکنے کا حکم دے-