بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان میچ میں بھارت کے تین کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا،
انڈیا چیمپئنز کے عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے میچ کھیلے سے انکار کیا ہے،تینوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ جنگی صورتحال کے باعث میچ کھیلنے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے،عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور ہربھجن سنگھ کو میچ شرکت کیلئے منانے کا سلسلہ جاری ہے، ان تینوں کھلاڑیوں کے میچ کھیلنے سے انکار پر دیگر انڈیا چیمپئنز کے کھلاڑی بھی کشمکش کا شکار ہیں،پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان میچ آج شیڈول ہےمیچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگاپاکستان چیمپیئن ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی انجری کا شکار ہیں. جبکہ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی. بھارتی ٹیم کی آفیشل تحریری کمپلین یا میچ نہ کھیلنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں.