32.7K
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، دونوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، زیر زمین برساتی نالے کی گزرگاہ کی کھدائی کر کے کھوجی کتے بھی گزارے گئے تاہم باپ بیٹی یا گاڑی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ باپ بیٹی اور ڈوبنے والی گاڑی کی تلاش میں اب ریسکیو آپریشن کاک پل کے مقام پر شروع کیا گیا ہے جس کے لیے گورکھ پور اور سواں برج کے نیچے جال بچھا دیے گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ڈی اے کی اسپیشل کشتیوں کے ذریعے اب دریائے سواں میں تلاش کی جائے گی۔