لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا۔ قصور سے تعلق رکھنے والی حرم فاطمہ نے گیارہ سو ترانوے نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
سیکریٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ قصور کے نجی اسکول کی طالبہ حرم فاطمہ نے بارہ سو میں سے گیارہ سو ترانوے نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ننکانہ صاحب کے نجی اسکول کی طالبہ نور الہدی اور ابوذر نے گیارہ سے اٹھاسی نمبر لے کر دوسری جب کہ لاہور کے نجی اسکول سے تعلق رکھنے والے محمد علی نے گیارہ سو ستاسی نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کا تعلق سائنس گروپ سے ہے۔ سیکریٹری لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے درمیان وزیرتعلیم پنجاب کل انعامات تقسیم کریں گے۔