ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی کو بھی جعلی مقدمات میں سزائیں ہو جائے ہم بانی تحریک انصاف کے مشن سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے احمد خان بھچر کو نو مئی کے مہینوں بعد مقدے میں نامزد کیا گیا ان کا جرم وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہے-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں ملنے والی سزاوں کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی سیڑھیوں پر احتجاج کیا احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو بھی اگر ناجائز مقدمات میں سزائیں دی جائیں تو ہم بانی کے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے گے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو ایسے مقدے میں سزا سنائی گئی جس نہ کوئی ثبوت ہے نہ کوئی گواہ سزا کے خلاف روالپنڈی ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہے ہے امید ہے احمد خان بھچر کی سزا ڈیر ھ سے دو ماہ میں ختم ہو جائے گی ۔۔