اے سی سی کا سالانہ اجلاس ڈھاکہ کے مقامی ہوٹل میں ہوا اے سی سی سالانہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی۔
اے سی سی سالانہ اجلاس کا کورم گزشتہ روز ہی مکمل ہوگیا تھا،بھارت بھی اے سی سی اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے راجیو شکلا بی سی سی آئی کی نمائندگی کر رہے تھےپاکستان،یو اے ای،بنگلہ دیش،ازبکستان،کموڈیہ،سنگاپور،تھائی لینڈ،اومان ،افغانستان سمیت 12 سے زائد ممالک کے نمائندگان اجلاس میں موجود تھے باقی ممالک کے عہدیدران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اے سی سی اے جی ایم میں کورم کے لئے 13 اراکین درکار تھے،اجلاس میں سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے 24 اراکین کے شریک ہونے کی اطلاعات ہیں،اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے،صدر اے سی سی محسن نقوی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الحمدللہ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں تمام 25 ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جو یہاں موجود تھے اور جو ورچوئل شرکت کررہے تھے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔امین الاسلام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اچھے طریقے سے ہوسٹ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بہت اچھی میٹنگ رہی اور ایسے ہی توقع کرتا ہوں کہ اچھی میٹنگ ہوتی رہے گی،ایشیاء کپ کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔شیڈول کے حوالے سے بھی جلد خبر سامنے آئے گی،شیڈول کے حوالے سے بی سی سی آئی کے ساتھ بات کررہے ہیں جلد رزلٹ پر پہنچیں گے،ایشیاء کپ کہاں ہوگا جلد بتا دیا جائے گا،جتنے بھی ممبران یہاں موجود ہیں یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔مختلف ممالک ڈھاکہ نہیں آسکے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں میں بھی آئی سی سی میٹنگ جو سنگاپور میں تھی وہاں موجود نہیں تھا۔کئی لوگوں کا شیڈول بزی ہوتا ہے اس وجہ سے نہیں جایا جاسکتا۔اچھی چیز یہ تھی کہ 25 ممبران نے شرکت کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔