وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کنے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کیں اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔شہدائے وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔