گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا چکوال اور جہلم کے بعد حافظ آباد کے سیلابی علاقوں کا دورہ،گورنر پنجاب کو حافظ آباد آمد پر ڈی سی، ڈی پی او، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو افسران نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی
سردار سلیم حیدر نے کہا میں کوئی سیاست نہیں بلکہ پنجاب کے نادار اور مستحق لوگوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مکانات، مال مویشی اور ہونے والے جانی نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں،،،گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں متاثرین نے گورنر پنجاب کو سیلاب میں بہہ جانے والے نقصانات کے بارے میں خود بتایا ،گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے ریسکیو، میڈیکل اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز کا معائنہ کیا، سردار سلیم کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے سد باب کے لیے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صدر مملکت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہا ہوں۔ بولے مون سون کی بارشوں نے پنجاب میں تباہی مچادی جس کے نقصانات دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے