25.6K
راولپنڈی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا-بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا-
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت موسی کے نام سے ہوئی -دہشت گرد نے راولپنڈی کے حساس مقامات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیں -حکام کے مطابق موسی تربیت کے لیے متعدد بار افغانستان جاچکا ہے جبکہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر سے رابطے میں بھی تھا۔ دہشت گرد رالپنڈی کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرچکا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے