26.5K
ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر کے میئر ایریک ایڈمز سمیت کئی دیگر اہلکاروں پر کیس کردیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ نیویارک میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گھناؤنے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔
اس حوالے سے اٹارنی جنرل پام بوندی (Pam Bondi) نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی تاکہ وہ شہریوں کے خلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر نیویارک شہری انتظامیہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑی نہیں ہوگی تو وفاق یہ اقدام کرے گا۔
معاون اٹارنی جنرل Brett Shumate کا کہنا تھاکہ بہت عرصے سے نیویارک شہر ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن قوانین نافذ کرنے کی راہ میں حائل ہے، وفاق کی جانب سے امیگریشن قوانین پر عمل کی کوششیں اب ناکام نہیں بنائی جاسکیں گی ۔