29.4K
اسلام آباد: حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا۔
چند دن قبل حکومت نے چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دیا تھا۔
دوسری جانب مختلف شہروں میں سرکاری ریٹ پر چینی اب تک دستیاب نہيں اور لاہور کی دکانوں سے چینی غائب ہے جب کہ دکانداروں نے گُڑ اور شکر کی قیمتيں بھی بڑھادی ہیں۔
کوئٹہ میں 7 روپے فی کلو کمی کے بعد چینی 178 روپے فی کلو پر آگئی ہے جو کل تک 185 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی تھی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی سرکاری قیمت177 فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔