28.6K
حافظ آباد میں حالیہ بارشوں سے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن ( پاسکو) کے گوداموں میں ذخیرہ کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔
حالیہ بارشوں سے پاسکو کے گوداموں میں موجود گندم میں کیڑے پڑگئے اور فنگس لگ گئی جبکہ پاسکو حکام نے خراب اور فنگس لگی گندم سوکھنےکیلئے دھوپ میں ڈال دی۔
ایریا منیجر پاسکو عمیر کا کہنا ہےکہ گندم اور بار دانےکو کتنا نقصان پہنچا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی گندم کو دھوپ لگوا کرخشک کیا جا رہا ہے، خشک ہوکرگندم قابل استعمال ہوگی، حالیہ بارشوں کے دوران کالیکی،کوٹ سرور اور سکھیکی کےخریداری مراکز کئی روز تک زیر آب رہے تھے۔