راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا لیول ایک ہزار 750 اعشاریہ 20 فٹ پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک تک متوقع ہے جب کہ کورنگ نالہ میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
ادھر ڈیرہ غازی خان تونسہ میں دریائے سندھ کے کٹاؤ میں مسلسل اضافہ ہوا رہا ہے، بیٹ مور جھنگی میں مزید گھر اور زمین دریا برد ہوگئے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ دریائی کٹاؤ سے بچنے کیلئے حفاظتی بند باندھا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی ہونے کے باعث نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اگلے ماہ سروے کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآج خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔