50
قصور: بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے باعث سطح بلند ہونے لگی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گنڈاسنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح 16 فٹ بلند ہوگئی، جب کہ ستلج میں پانی کا اخراج 31 ہزار کیوسک ہو گیا۔
ڈی دی کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں، دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہےکہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد بھر چکا ہے۔