ہیڈکوارٹرزمیں جشنِ آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پرچم کشائی کی اورقومی پرچم ہوا میں لہرایا۔تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔
تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس قومی دن پر تحریک پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے شہیدوں اور ان کی فیملیز کو یاد رکھنا چاہیے۔آزادی سب سے بڑی نعمت ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہمیں قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ اس قومی دن پر ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ دیانتداری، لگن اور محنت سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے افواج پاکستان، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس جشن آزادی کو "معرکہ حق” کا نام دیاگیاہے۔معرکہ حق میں افواج پاکستان کے سپوتوں نے بھارت کاغرورخاک میں ملادیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ پاکستان کے دشمنوں کو معرکہ حق آنے والی نسلوں تک یاد رہے گا۔ ہمیں آنے والی نسلوں کو پاکستان بننے کے مقصد بارے بتانا چاہیے۔معرکہ حق نے اقوام عالم میں پاکستان کا نام فخر سے بلند ہوا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ آج کا دن تجدید عہد کا ہے، مل کر وطن عزیز کو عظیم تر بنائیں گے۔تقریب کے اختتام پروطن کے استحکام اور ترقی کے لیے دعاکی گئی۔تقریب میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، چیف ٹاؤن پلانر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی آفیسر اور دیگر افسران سمیت ایل ڈی اے سکولز کے اساتذہ، بچوں اور فیملیزنے شرکت کی۔