ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار ،سی ای او بابر صاحب دین نےمہمان خصوصی صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا_
جشن آزادی کے موقع پرایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین ملک بلال ذوالفقار کھوکھر،سی ای او بابر صاحب دین ،ممبر بورڈ ڈاکٹر ثوبیہ بھٹی، سیاسی رہنما چوہدری شہباز صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سی ای او بابر صاحب دین نے سیاسی رہنماؤں ، ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔سیاسی رہنماؤں اور افسران کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی ہیروز کو جشن آزادی کا کیک بھی کھلایا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دیں کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔