قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں سے ترکیہ کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل لاہور درموش باش توغ کی گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی گئی قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں نے ترک سرمایہ کاری پر اظہار مسرت کیا۔ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاک ترک دوستی میں آپ کی سفارتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اخلاص اور اعتماد پر مبنی ہے،پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت پر ایک دوسرے کا ساتھ دیاپارلیمانی و اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ملک محمد احمد خاں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع، تجارت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری ہے۔پاکستان ترکی اور کی دوستی کی اہمیت کو نئی نسلوں تک پہنچا رہے ہیں۔قونصل جنرل ترکیہ درموش باش توغ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پنجاب کی عوام کا شکر گزار ہوں بہت سی یادیں دل میں لے کر جا رہا ہوں پاکستان اور ترکیہ کے عوام اخوت اور محبت کی گہری بنیاد رکھتے ہیں۔ہر سطح پر تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔