38.3K
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مری و گلیات میں 17 سے 19 اگست تک سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
سیکرٹری سیرو سیاحت کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی مری کو مراسلہ جاری کردیا پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات ہیں۔ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشے کے پیش نظر سیاح محفوظ مقامات پر رہیں ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی مری میں سیاحوں کے داخلے کو مسلسل نوٹ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔مری میں ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے ٹریفک کے بہاؤ کیلئے ٹریفک پولیس تمام حساس مقامات پر الرٹ رہے۔سیاحوں کو ممکنہ بارشوں اور فلیش فلڈنگ کے بارے آگاہی فراہم کی جائے سیاح اور شہری پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔