لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کردیا عدالت نے ملزم کی تفتیشی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی
لاہور کی ضلع کچہری عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت ڈکی بھائی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ڈکی بھائی پر جوائے کو ویڈیو میں پروموٹ کرنے کا الزام ہے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے عدالت ملزم کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے جس پر ڈکی بھائی کے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی نے جوائے کو کبھی پروموٹ نہیں کیا ڈکی بھائی نے کبھی خلاف قانون کام نہیں کیا عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دے عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا