وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی
ٹرین آپریشن کے سیفٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ٹرین ڈیریلمنٹس کے واقعات پر اظہار برہمی کیا گیا حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ نااہل اور ائیر کنڈیشنر کمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں سیفٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا، غفلت کرنے والوں کے خلاف میرا کُھلا اعلانِ جنگ ہےوارننگ دیتا ہوں کہ سیفٹی معاملات کو بہتر بنا لیں یا ریٹائرمنٹ لے لیں سسٹم سے ڈمی کوچز نکالیں، چاہے اس کیلیے کوئی ٹرین بند ہی کیوں نہ کرنی پڑے ٹریک کی مسلسل ٹرالی انسپکشن کریں اور اسے آپریشن کیلیے محفوظ بنائیں ویجیلنس کے شعبہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں ٹرین ڈرائیورز کے ہاتھ میں 1100 مسافروں کی جان ہے، انہیں ریفریشر کورس کروائیں لگج اور بریک وین کے معاہدوں میں توسیع کی بجائے شفافیت کے ساتھ اوپن آکشن کریں۔