وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ممکنہ کلاؤڈ برسٹ اورطوفانی بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت
کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے،انتظامیہ،ریسکیو،پولیس اورمتعلقہ ادارووں کو الرٹ کر دیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی مریم نواز نے سی اینڈ ڈبلیو کو بارشوں سے متاثرہ روڈز کی فوری بحالی کا حکم دیا ہےوزیراعلی نے چکوال اور دیگراداروں میں موسلادھار بارش کے پیش نظرانتظا میہ اور اداروں کوہمہ وقت الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے
وزیراعلی نے چکوال میں نشیبی علاقوں میں جان ومال کی حفاظت کے لئے دیگر اقدامات کی ہدایت کی ہےمریم نواز نے سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے کا حکم دیا ہےمریم نواز نے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی یقینی بنانے،پولیس سکواڈکو گشت کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ چھوٹے بڑے راستوں سے رکاوٹیں ہٹا کر آمدورفت بحال کی جائے۔کلاؤڈ برسٹ اورموسلادھار بارشیں قدرتی آفت ہیں،صوبہ بھر میں انتظامیہ اور دیگر ادارے پوری طرح الرٹ ہیں۔ممکنہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر تمام ادارے ہمہ وقت متحرک رہیں،کوتاہی قطعا برداشت نہیں۔