وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے کلچر کے فروغ کے لئے ہنڈا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے،پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کا پوٹینشل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیاہنڈا کمپنی ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات کی حکومت پنجاب اور ہنڈا کمپنی کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھانے، الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیانوجوانوں کو اس شعبے میں ہنرمند بنانے کے لئے جاپان بالخصوص ہنڈا کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیاوزیراعلی مریم نواز نے حکومت پنجاب کے 1500 الیکٹرک بسوں کے لئے نجی شعبے کے اشتراک سے ای وی ڈپو قائم کرنے سے متعلق آگاہ کیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے، سکلڈ لیبر کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے لئے آئیڈیل مقام ہے، پنجاب کے شہری اور نیم شہری علاقوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کے لئے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنا چاہتے ہیں،سٹیٹ آف دی آرٹ وہیکل ٹیسٹنگ لیب کے لئے ہنڈا کمپنی کے اشتراک کا خیر مقدم کریں گے،پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین مراعات فراہم کر رہی ہے،لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ہائی سپیڈٹرین کے ذریعے نئے دور کا آغاز کریں گے،راولپنڈی سے مری کے لئے ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا، حادثات میں کمی کیلئے وہیکل سیفٹی سٹینڈرڈ میں بہتری لانا چاہتے ہیں،ہنڈا کمپنی کے نائب صدر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خیرمقدم کیا اور صوبے کی ترقی کے وژن اور جذبے کو سراہا۔