ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے
ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے ۔کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے ۔چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال اور پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 89 ہزار کیوسک ہے دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 53 ہزار کیوسک ہے شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک اور بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔دریائے راوی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 64 ہزار کیوسک ہے۔سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 71 ہزار کیوسک ہے۔نالہ ایک بئیں اور بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔شدید بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہےدریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاؤں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔