47.6K
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی چکوال سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز افغانستان ہندو کش رینج اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔صوبے بھر میں زلزلے سے کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔