وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی شینڈونگ زن زو (Shandong Xinxu) گروپ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت شینڈونگ زن زو گروپ کے چئیرمین ہیو جیانزن (Hou Jianxin) نےکی
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے شپ بریکنگ اور شپ ری سائیکلنگ کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے چینی کمپنی شینڈونگ کے چیئرمین نے حکومت پاکستان کی جانب سے سہولیات کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ شینڈونگ پاکستان میں میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام میں دلچسپی رکھتی ہے چینی کمپنی شینڈونگ پاکستان میں گرین شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کرے گی چینی کمپنی ماہی گیری ، فش پراسیسنگ اور کھجوروں کی پراسیسنگ کے حوالے سے پاکستان کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور جنید امور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔