جماعت اسلامی کے وفد نے پشاور میں افغان قونصلر حافظ محب اللہ سے ملاقات کر کے خط پہنچایا۔
وفد میں پروفیسر محمد ابراہیم خان ، عبدالواسع ، صابر حسین اور وقاص خان چمکنی شامل تھے حافظ نعیم الرحمان نے مشرقی افغانستان میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی افغانستان میں جاری امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیارہے۔امیر جماعت اسلامی نے خط میں افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔کل سے امدادی سامان افغانستان بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔وفد نے قونصل جنرل کو آگاہ کردیا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے الخدمت کے ہزاروں کارکنان ملک بھر میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں،تاہم اس کے باجود افغان بھائیوں سے بھی حتی المقدور تعاون کیا جائے گا۔