صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر ان کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی گجرات شہر پہنچ گئیں
ثمیرہ الٰہی نے اپنی نگرانی میں کھانا، پانی اور ادویات متاثرین کیلئے بھجوائیں ثمیرہ الٰہی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی گجرات کے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ہدایت کے مطابق ہم گجرات شہر میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں انشاء اللہ دیہات کی طرح گجرات شہر میں بھی متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے گجرات کے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں امجد پرویز بٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے پانی میں پیدل چل کر متاثرین کی دہلیز پر کھانا، پانی اور ادویات پہنچائیں ریلیف آپریشن میں چودھری فخر ندیم، عمر احسان باگڑی، راجہ تصدق، بلال جاوید، عمر ساجد، آمرانہ افضل پہلوان، عالمگیر بوبی پہلوان، دلاور جٹ، ابوذر ڈار، محمد الیاس، ابرہیم چیمہ، ملک اسرار احمد شامل
محلہ شفیع آباد، کوڑی بیری، شاہ حسین، بخشو پورہ، حیات النبی، فوارہ چوک، فتو پورہ، بارا دری، کانواوالہ روڈ، مہمدہ شرقی، حیدر کالونی، انجم کالونی، مسلم آباد، بڈھے والا کھوہ بوڑا میں کھانا، پانی اور ادویات تقسیم کی گئیں۔