68.4K
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک میں توانائی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی وزیراعظم کو توانائی شعبے میں جاری منصوبوں اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لئے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔