پاکستان میں رات آٹھ بجکر اٹھائیس منٹ پر چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوئی۔ جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا اور 10 بج کر 31 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگ گیا، 11 بج کر بارہ منٹ پر چاند گرہن عروج پر پہنچا۔
چاند گرہن رات ایک بج کر پچپن منٹ پر ختم ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کامشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیاجاسکے گا۔
اسی طرح ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں چاند گرہن کے دوران طیارے کی پرواز کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے فلمبند کردیے۔