91.5K
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ روڈیوزرز کی حفاظت کے لیے ایم 5 کو جلالپور کے قریب ٹریفک کے لیے بند کردیا گیاموٹروےپولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ این ایچ اے احکام کی درخواست پر ٹریفک کے لئے ڈائیورشنز لگا دی گئیں ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہے ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جارہی ہےاین ایچ اے کے ورکرز فلڈ واٹر سے بچاؤ کے لئے ریت کے تھیلے اور پتھر رکھ رہے ہیں موٹروےپولیس روڈیوزر کی راہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہےجبکہ ایس پی موٹروےپولیس نفری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔