وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسکھر بیراج کی چھت پر چڑھ کر بیراج سے پانی کے بہائو کا معائنہ کیاسکھر بیراج پر 5 لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بیراج کی چھت پر بیراج پر کام کرنے والے چائینیز انجینئرز سے ملاقات کی چائینیز انجینئرز نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ اس سال 16 گیٹس لگائے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے چائینیز انجینئرز کے کام کو سراہاسیکریٹری آبپاشی نے بیراج آفس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی سکھر بیراج اس وقت 5 لاکھ کیوسک یعنی ہائی فلڈ میں ہے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب کل تک جاری رہے گا جو بعد میں کم ہونا شروع ہوگا کوٹری پر 21 ستمبر کو 4 لاکھ کیوسک پانی گزرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ ساڑھے چھ سے 7 لاکھ کیوسکس پانی آئےگا،این ڈی ایم اے نے 11 سے 12 لاکھ کیوسکس کی اطلاع دی تھی،ہم نے اسی حساب سے تیاری کی تھی،وزیرآبپاشی نے پچھلے دو ہفتوں سے یہاں کیمپ لگایا ہوا ہے،امید ہے کہ سیلاب کو خیریت سے سمندر تک لے جانے میں کامیاب ہوں گے، ہماری ترجیح تھی کہ انسانی جانیں بچائین گے اور ابھی تک ایک دو جانوں کا نقصان ہوا ہے وہ بھی سیلاب کی وجہ سے نہیں،آئندہ بھی کوشش ہوگی کہ اپنے لوگوں کی جان بچائیں ہماری دوسری ترجیح بیراجز کو بچانا ہے،ہم پر اعتماد ہیں کہ سیلاب کو خوش اسلوبی سے تمام بیراجز سے گذار لیں گے،تیسری ترجیح بندوں کو بچانا تھا، ہم نے بندوں کو اونچا کیا ہے،اس وقت بھی ہمارے بند دریا سے آٹھ فٹ اونچے ہیں،تمام بندوں پر ہمارے لوگ موجود ہیں، دریا کے بہاو پر کام کر رہے ہیں، انتظامات پورے ہیں۔