وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے11 ارب روپے کی لاگت سے اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد فلیگ شپ پروگرام پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا کا باضابطہ اجراء کر دیا ہے۔
صوبے کی تمام 3,633 ویلج کونسلز کو بیک وقت شامل کیا گیا ہے۔صفائی کے لیے 11,388 اہلکار بھرتی کیے گئے ہیں۔میدانی علاقوں کی 2,061 ویلج کونسلز میں فی کونسل 4 اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں پہاڑی علاقوں کی 1,572 ویلج کونسلز میں فی کونسل 2 اہلکار تعینات ہیں بھرتیوں کا پورا عمل شفاف انداز میں قرعہ اندازی کے ذریعے مکمل کیا گیا۔کل 32,683 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 29,822 امیدوار اہل قرار پائے۔ہر ویلج کونسل کو لوڈر رکشے، یونیفارمز اور صفائی کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔جمع شدہ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لیے ٹی ایم ایز کو 3.6 ارب روپے کی لاگت سے 392 ٹریکٹرز اور 315 منی ڈمپرز فراہم کیئے گئے ہیں۔منصوبے کی پائیداری کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ماڈل ٹیکس شیڈول متعارف کرایا گیا ہے۔پروگرام کی مؤثر نگرانی کے لیے ویلج کونسل سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔