راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی دفتر میں راوی شہر انتظامیہ اورڈیویلپرز کااجلاس ہوا منصوبوں میں حصہ دار کمپنیوں نے روڈا پرمکمل اعتماد کا اظہار کردیا،ماحول دوست راوی شہرکی بناوٹ کے کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار عمران امین سی ای او کی زیر صدارت ہونیوالے ڈیویلپرز اجلاس میں کمپنی مالکان نے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملکی وغیر ملکی معروف ڈیویلپرز شریک ہوئے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں عمران امین چیف ایگزیکٹو آفیسرراوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ روڈااپنے ماسٹر پلان کے مطابق راوی کنارے آباد لوگوں کو آنیوالے وقت میں سیلابی صورتحال سے بچانے کی منصوبہ بندی پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے گااس موقع پر عمران امین سی ای اوکا کہنا تھا کہ ہم راوی شہر میں اعلی معیار زندگی کا نمونہ ہر صورت قائم رکھنا ہے، پورے دریا پر بننے والے پشتوں سے لاہور سدا کیلئے محفوظ ہو جائیگا اور46کلومیٹرپر بننے والا راوی شہر تعمیرات کا ایک شاہکار ہوگا۔اجلاس میں ڈویلپرز نے روڈا پردوبارہ اپنا مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حالیہ سوا دولاکھ کیوسک کے سیلاب میں روڈا کے 7کلومیٹر پر بنے پشتوں نے گرد ونواح کے درجنوں دیہات کو بچانے میں اہم کر دار ادا کیا،اس سے روڈا کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔ہمالین دریائے راوی پردنیا کا لمبا ریور فرنٹ بننابھی کسی عجوبہ سے کم نہ ہوگا۔ اجلاس میں معروف ڈویلپرز کے علاوہ روڈا حکام بھی شریک ہوئے۔