95.4K
لاہور میں پینٹ کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔کیمکل مواد کیوجہ سے آگ نے شدت اختیار کی۔فیکٹری میں آگ کی صورت میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کیوجہ سے فائر فائٹنگ چار گھنٹے تک جاری رہی۔
ریسکیو حکام کے مطابق شیرا کوٹ میں واقع فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی بارہ وہیکلز نے فائر فائٹنگ میں حصہ لیا۔آگ اس قدر شدید تھی کہ دھواں دور سے دیکھا جاسکتا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے دیواریں توڑ کر آگ بجھانے کے لیے آپریشن کیا۔حکام کے مطابق پندرہ مرلہ کے رقبہ پر قائم فیکٹری میں ایمرجنسی اخراج تھا نہ ہی دیگر حفاظتی اقدامات تھے۔صبح کے وقت فیکٹری میں عملہ موجود نہ ہونے کیوجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔