73.5K
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،
درخواست مقامی وکیل شاہد محمود کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ پولیس آرڈر کے تحت قیام میں لایا گیا،سہیل ظفر چٹھہ کو عبوری سربراہ تعینات کیا جانا غیرقانونی اقدام ہے،سہیل ظفر چٹھہ اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ کے طور پر دوہرا چارج رکھتے ہیں،پولیس اور اینٹی کرپشن کے ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی مفادات کا ٹکراو ہے،عدالت سہیل ظفر چٹھہ کو سی سی ڈی کی سربراہی کےعہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔