ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1373 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 1591 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق ان حادثات میں 689 شدید زخمی افراد کو نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 902 معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کی، جس سے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکل حادثات کی رہی جو کل واقعات کا 77 فیصد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حادثات کی شرح میں کمی کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور لین و لائن کی پابندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
متاثرین کی تفصیل
ایمرجنسی کالز کے مطابق ان حادثات میں:
• 935 ڈرائیورز
• 66 کم عمر ڈرائیورز
• 475 مسافر
• 194 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اضلاع کے حساب سے اعداد و شمار
• لاہور: 273 حادثات، 335 متاثرین کے ساتھ پہلے نمبر پر
• فیصل آباد: 93 حادثات، 100 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر
• گوجرانوالہ: 82 حادثات، 95 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
متاثرین کی عمریں اور جنس
کل 1604 متاثرین میں:
• 1352 مرد اور 252 خواتین شامل ہیں۔
• 233 زخمیوں کی عمر 18 سال سے کم،
• 917 زخمیوں کی عمر 18 سے 40 سال،
• 454 زخمیوں کی عمر 40 سال سے زائد رہی۔
گاڑیوں کی تفصیل
حادثات میں شامل گاڑیوں میں:
• 1385 موٹرسائیکلیں
• 86 آٹورکشے
• 138 کاریں
• 43 وینز
• 7 مسافر بسیں
• 37 ٹرک
• 140 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیو پنجاب نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے عوام کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔