اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات (مقبوضہ ام الرشراش) میں یمن کے حوثیوں کے ڈرون حملے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں ایک 60 سالہ اور دوسرا 26 سالہ شہری شامل ہے جنہیں شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ ایک 30 سالہ شخص درمیانے درجے کے زخموں کا شکار ہوا جبکہ دیگر 17 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ بیشتر افراد ڈرون دھماکے سے اڑنے والے چھروں کا نشانہ بنے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا
اسرائیلی فضائیہ نے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیئر سبع کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو ایلات کے مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ڈرون حملے کی تفصیلات
عینی شاہدین کے مطابق ڈرون نچلی پرواز کرتے ہوئے ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔ حملے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دھماکے کے بعد افرا تفری کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون کو روکنے کے لیے آئرن ڈوم کے 2 انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے تاہم وہ ڈرون کو مار گرانے میں ناکام رہے