81.7K
ریاض: سعودی عرب نے مملکت آنے والے وزیٹرز کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی سینٹرل بینک (SAMA) کے مطابق اب مملکت کے بینکوں میں “وزیٹر آئی ڈی” کے ذریعے اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔ یہ آئی ڈی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جاتی ہے اور اسے مجاز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تصدیق کیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف مملکت میں آنے والے مہمانوں کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ بینکوں کو نئے صارفین تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
سعودی سینٹرل بینک نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قوانین میں وقتاً فوقتاً کیے جانے والے جائزے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مالی شمولیت کو بڑھانا، بینکنگ خدمات کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔