91.3K
کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جو بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔