83.6K
کراچی: برطانیہ سے چوری ہونے والی مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے انٹرپول نے سندھ پولیس کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق انٹرپول کے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ سے چوری ہوئی تھی اور اس کا ٹریکر کراچی میں لوکیٹ ہوا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ انٹرپول کا خط آج موصول ہوا ہے اور مزید تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ ان کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ گاڑی جلد برآمد کرلی جائے گی۔