لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور علاقے میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
لیاقت بلوچ کا مؤقف
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے ارکان آزاد کشمیر جا کر نہ مسئلہ حل کر سکے اور نہ ہی عوام کو مطمئن کرسکے۔
انہوں نے زور دیا کہ وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہیے۔
محسن نقوی کا ردعمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر غور کے لیے جمعرات کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت کیا کردار ادا کرسکتی ہے۔
دیگر روابط
لیاقت بلوچ نے اس حوالے سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان سے بھی رابطہ کیا اور تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا